ادارہ علوم اسلامی، اسلام آباد 1986ء سے کام کرنے والا ایک ایسا فلاحی، رہائشی مدرسہ، سکول اور کالج ہے جہاں ایک منفرد نظام کے تحت بیک وقت دینی (مکمل درس نظامی) اور عصری (چھٹی جماعت تا ماسٹرز) تعلیم دی جاتی ہے۔ مزید برآں حفظ قرآن کریم اور تعلیم بالغاں کے شعبہ جات بھی قائم ہیں۔
ادارے کا مین کیمپس 9 ایکڑ سے زائد رقبے پرمشتمل ہےجو بہارہ کہو اسلام آباد میں مین مری ہائی وے پر 17 میل ٹول پلازہ کے قریب واقع ہے۔
یہ ادارہ بنیادی طور پر ایک مدرسہ ہے جہاں دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم سے آراستہ رجال العصر تیار کیے جاتے ہیں۔
یہ ادارہ بیک وقت وفاق المدارس العربیہ پاکستان، فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن اور پنجاب یونیورسٹی سے ملحق ہے۔
ادارے میں دینی تعلیم مکمل درس نظامی(متوسطہ تا شہادۃالعالمیہ) اورعصری تعلیم (چھٹی جماعت تا ماسٹرز) ایک ہی چھت کے نیچے فراہم کی جاتی ہے۔
شعبہ تحفیظ القرآن الکریم کے تحت پرائمری پاس طلبہ کے لیے حفظ کی کلاسز کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔ شعبہ تحفیظ میں صرف غیر ریائشی طلبہ کو داخلہ دیا جاتا ہے۔
زندگی کے تمام شعبوں میں امت کی رہنمائی کے لیےایسے رجال کار تیار کرنا جو راسخ دینی علم اور مزاج سے سرفراز ہوتے ہوئے خود بھی شریعت مطہرہ کے اوامر پر عمل پیرا اور نواہی سے مجتنب ہوں، اور ساتھ ساتھ مطلوبہ شعبہ میں رہنمائی کے لیے درکار اہلیت مثلا بقدر ضرورت عصری علوم کے حامل بھی ہوں۔ انہیں ہم رجال العصر سے تعبیر کرتے ہیں۔
معیاری دینی تعلیم کے ساتھ بقدر ضرورت عصری تعلیم کو ضم کر کے ایسے رجال العصر تیار کرنا جو معاشرے کے ہر شعبے میں موثر خدمات سر انجام دے سکیں۔
متعدد معزز مہمانوں نے وقتاً فوقتاً اس ادارے کا دورہ کیا اور اس کے منفرد نظام کو سراہا۔ ان میں سے کچھ کے نام درج ذیل ہیں:
الحمدللہ،ادارہ علوم اسلامی،اسلام آباد کو اس کی نمایاں کامیابیوں کی وجہ سے مختلف قومی میڈیا چینلز پر پذیرائی مل چکی ہے۔
ہمارا عزم
ہم اپنے طلبہ کو بہترین دینی ماحول میں تعلیم اور تربیت کے مراحل سے گزار کر ایسے افراد کی تیاری کے لیے کوشاں ہیں جو زندگی کے تمام شعبہ جات میں امت کی راہنمائی کر سکیں اور اس کے ساتھ وطن کی محبت اور بطور ذمہ دار شہری اپنے فرائض کی ادائیگی کے حوالے سے احساس ذمہ داری کے جذبے سے سرشار ہوں۔
شماریات