امت کی خدمت میں مولانا فیض الرحمٰن عثمانی (رح) کی کاوشوں اور خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مختص حصہ۔
نام: فیض الرحمان۔
والد کا نام: عبدالحلیم۔
پیدائش کا سال: 1953.
جائے پیدائش: ٹکری، بٹگرام، پاکستان۔
آپ کے والد مولانا عبدالحلیم صاحبؒ جید عالم دین تھے، جن کی تربیت اور رہنمائی میں آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں میں حاصل کی۔ بعدازاں آپ نے دینی تعلیم مری کی مسجد الشرقیہ (موجودہ مسجد خلفائے راشدین) میں فارسی زبان میں حاصل کی۔
بعدازاں مدرسہ انوار العلوم گجرانوالہ میں حضرت مولانا حمیداللہ جان صاحب سے فنون کی تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد مزید تعلیم ملک کی نامور جامعات ؛جامعہ دارالعلوم کراچی ،جامعہ فاروقیہ کراچی،جامعہ کراچی اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد وغیرہ سے حاصل کی۔
آپ نے دارالعلوم کراچی سے 07 جولائی 1978ء بمطابق ۱۳۹۸ھ میں سند فراغت حاصل کی جبکہ اس کے بعد اپنے استاد مولانا سلیم اللہ خان صاحب سے اجازت حدیث بھی حاصل کی۔ دو سال کراچی کی ایک مسجد میں امامت کے فرائض سرانجام دیے۔ اسی دوران ایک مدرسہ میں دو سال تدریس بھی کی۔
یکم نومبر 1981ء میں جامعہ کراچی سے ’’بیچلر آف اورینٹل لرننگ‘‘ کی ڈگری مکمل کی، 04 مارچ 1985ء میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد سے’’ایم اے عربی اور اسلامیات‘‘ کی ڈگری مکمل کی، اور ایل ایل بی (وکالت) کی ڈگری بھی جامعہ کراچی سے مکمل کی البتہ بوجوہ ڈگری نہیں حاصل کی۔
1986ء میں اسلام آباد میں ادارہ علوم اسلامی کی بنیاد رکھی۔
مولاناؒ کے اساتذہ میں درج ذیل ممتاز شخصیات شامل ہیں:
آپ کے عرب اساتذہ میں عبد اللہ الحکمی اور ڈاکٹر فوزی السید عبدربہ العید قابل ذکر ہیں۔
مولانا نے متعدد تصانیف کیں جن میں درج ذیل شامل ہیں:
انہوں نے مختلف اخبارات کے لیے کالم بھی لکھے۔
24 اگست 2021 بروز منگل آپ اس دنیا سے رخصت ہوکر اپنے رب کے حضور پیش ہوگئے۔۔ (انا للہ و انا الیہ راجعون) اللہ تعالیٰ آپ کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے۔ (آمین)
مولانا فیض الرحمن عثمانیؒ
بانی صدر ادارہ علوم اسلامی،اسلام آباد
مولانا رحمۃ اللہ علیہ پرلکھے گئے تحقیقی مقالہ جات
مختلف لوگوں کو انفرادی طور پر بھیجے گئے صوتی پیغامات