نظام تعلیم
ادارہ علوم اسلامی، اسلام آباد کے تعلیمی پروگرامز طلبہ کو دینی اور عصری دونوں طرح کے علوم سے آراستہ کرنے کے لیے تیار کیے گئے ہیں، تاکہ وہ یہاں سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد زندگی کے تمام شعبہ جات میں امت کی راہنمائی کر سکیں۔
تعلیمی بورڈز/اداروں کے ساتھ الحاق:

ادارہ بیک وقت معروف تعلیمی بورڈز/ اداروں کے ساتھ ملحق ہے، جو ہمارے پروگراموں کے لیے بہترین تعلیمی معیارات کو یقینی بناتا ہے۔

مفتی اعظمؒ کا تزکیہ:
ادارہ علوم اسلامی، اسلام آباد کا تزکیہ از مفتی اعظم حضرت مولانا محمد رفیع عثمانی صاحبؒ، سابق صدر جامعہ دارالعلوم کراچی۔

آن کیمپس تعلیمی پروگرامز

حفظ و ناظرہ پروگرام

قرآن پاک سیکھنے اور حفظ کرنے کے لیے مخصوص کلاسز۔

درس نظامی + اعلیٰ تعلیمی پروگرام

ایسا پروگرام جس میں بیک وقت دینی (مکمل درس نظامی) اور عصری (چھٹی جماعت تا ماسٹرز) تعلیم دی جاتی ہے۔

فہم دین پروگرام

عوام الناس کے لیے ایک ایسا جامع پروگرام جس میں بنیادی دینی تعلیم دی جاتی ہے۔